اسلام آباد( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے رمضان ریلیف پیکج کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز میں قائم سستے بازاروں اور مختلف سٹالز کا دورہ کیااور عوام کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے سستے بازار میں قائم کئے گئے چینی کے سٹالز کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سستے بازاروں میں سرکاری قیمتوں کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائے۔