اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاء علی شدید زخمی ہو گیا۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوا جس کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اقدام قتل کے مقدمہ کا اشتہاری تھا۔ پولیس پارٹی علاقہ میں آپریشن کے سلسلہ میں موجود تھی، اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے۔