اسلام آباد( جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیروترقی میں خواتین نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی خواتین کو پزیرائی ملنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک، رضوان صادق،آمنہ سلیم، فوزیہ ناز سمیت دیگر مسلم لیگی خواتین نے شرکت کی۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ خواتین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرہ کی اصلاح اور تشکیل میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی کہ ملک کی ممتاز خواتین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ʼʼمحترمہ فاطمہ جناح ایوارڈ ʼʼ اور یادگاری شیلڈ ز دی جائیں۔