• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارک اپ ریٹ میں کمی نئی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہوگی، یحٰیی شیخ

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیئرمین پولیس اینڈ ایڈمنسٹریشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی یحیٰی شیخ نے کہا ہے کہ مارک اپ ریٹ میں کمی سے نئی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا اس لیے حکومت رواں ماہ جائزے میں مارک اپ ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لائے۔ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کو مزید اہم اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہو ں نے کہا کہ خاص طور پر سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید