اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں پر براعظمی ہوا ؤں کا راج برقرار ہے تاہم ایک مغربی لہرکا اتوار کی (رات) سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ یہ لہر ملک کے بالائی علاقوں میں 16 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے ۔اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔