• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارہ دنیا کیلئے مثال، ترک سفیر

اسلام آباد( جنگ نیوز)سفیر جمہوریہ ترکیہ ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے جمعہ کی شام پاکستانی خطاط واصل شاہد کی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں پر مشتمل خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش کا اہتمام ترک مرکز ثقافت یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ نے کیا ۔ نمائش ممتاز ترک خطاط استاد حسن چیلبی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان چیپٹر کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، 24 اسلامی ممالک کے سفیر اور پاکستانی دانش ور اور ادیب بھی موجود تھے۔ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نےکہاکہ پاکستان اور ترکیہ مشترکہ ثقافت اور اقدار کے وارث ہیں جن پر کار بند رہ کر ہم دنیا میں برداشت اور روا داری کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارہ دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔
اسلام آباد سے مزید