اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں71وارداتوں میں نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں ، 25 موٹر سائیکل،15موبائل فونز اور دیگر سامان اڑا لیا گیا۔31گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،2موٹر سائیکل اور6موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ اسلام آباد میں پراپرٹی کے صرف چھ مقدمات ظاہر کئے گئے جن میںایک کار ، تین موٹر سائیکل ،ایک موبائل فون اور ایک گھر کے تالے ٹوٹنے کے مقدمات شامل تھے ۔ اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھیننے کی ایف آئی آر تھانہ گولڑہ جبکہ موبائل فون اور نقدی چھیننے کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی میںدرج ہوئی ۔ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے باقر کالونی میں غلام محی الدین کے گھر سے دو لاکھ روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقے لالہ رخ میںمحسن خان کے گھر سے پونے نو لاکھ روپے نقدی ، زیورات اور دیگر سامان ،تھانہ روات کے علاقے جبرو درویش میںمحمد اختر کے گھرسے سوا نو لاکھ روپے کی نقدی ،زیورات ،تھانہ سول لائن کے علاقے شیر زمان کالونی میںشازیہ رحیم کے گھرسے 15 لاکھ روپے کے زیورات ، تھانہ صدر واہ کینٹ جناح کالونی میںجاوید اقبال کے گھرسے تین لاکھ ،تھانہ واہ کینٹ کشمیر کالونی بھاپڑا میں 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی ، لالہ زار بستی سے 17 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور اڑھائی لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔