• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کراچی کیلئے 3، بقیہ ملک کیلئے 2.12 روپے فی یونٹ سستی

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کراچی کیلئے 3 ، بقیہ ملک کیلئے 2.12 روپے فی یونٹ سستی،قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، قیمتوں میں کمی جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کراچی کے صارفین کیلئے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے سستی کر دی گئی۔قیمتوں میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید