راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملی ، جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے کہا کہ سپرنٹندنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ملاقاتیں کروائی جائیں گی لیکن ایسا نہیں کیاجارہا، پی ٹی آئی کا وفد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ان سے ملاقات کیلئے آیا تھا،لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی، سپرنٹندنٹ جیل نے عدالت میں لکھ کر دیا ملاقاتیں کروائی جائیں گی لیکن ایسا نہیں کیاجارہا،قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،جیل میں بیٹھا کرنل ملاقاتوں کا فیصلہ کرتا ہے، نشانہ صرف پی ٹی آئی کے لوگوں،بانی،بشریٰ بی بی وغیرہ کو بنایا ہوا ہے ۔