کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک دن میں 13ممالک کے مزید 39مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ سعودی عرب میں ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کیلئے معقول رقم نہ ہونے پر 14عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا۔ ایران میں زیارتوں پر جاتے ہوئے 4 مسافروں کو پروازوں سے اتارا گیا۔ ترکیہ، آذربائیجان، کینیا، انڈورا، بحرین، عمان، نمیبیہ، روانڈا، تنزانیہ، ماریشس اور امارات کے وزٹ اور ٹورسٹ ویزوں پر جاتے ہوئے 17 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ قبرص اور آذربائیجان کے اسٹوڈنٹ ویزوں کے 4 مسافر بھی پروازوں سے اتارے گئے۔