کراچی (آئی این پی )کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتوں کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ریبیز کلینک انچارج ڈاکٹر رومانہ فرحت کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 5ہزار 795کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ڈاکٹر رومانہ نے بتایا کہ سول اسپتال میں گزشتہ سال جنوری اور فروری میں کتوں کے کاٹنے کے 3 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ سول اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے یومیہ 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔