• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے شعبے میں مائیکروسوفٹ کا نیا اے آئی ٹول لانچ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مائیکروسوفٹ نے صحت کے شعبے میں نیا اے آئی ٹول لانچ کر دیا ہے۔

مائیکروسوفٹ ڈریگن کوپائلٹ نامی یہ اے آئی ٹول آواز کے ذریعے کام کرتا ہے، اس کی مدد سے کلینک میں کاغذی کارروائی کو بہتر طریقے سے ریکارڈ کرنے میں مدد ملے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اے آئی ٹول ڈریگن کو پائلٹ ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے لیے اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس کی مدد سے دی گئی ہدایات کو ڈاکومنٹس میں تحریری شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔

یہ ٹول مختلف زبانوں کو سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور خودکار طریقے سے دستاویز کی فارمیٹنگ بھی کر لیتا ہے۔

یہ اے آئی اسسٹنٹ کلینک اور اسپتالوں میں کام کرنے والوں کو میڈیکل سے متعلق تصدیق شدہ معلومات بھی مہیا کر سکتا ہے۔

نئی صلاحیتوں میں قابلِ ذکر خوبی  گفتگو کے ریکارڈ کو ترتیب میں رکھنا اور اس کا خلاصہ کرنا، مریضوں کی وزٹ سمری کو یکجا کرنا قابلِ ذکر ہیں۔

صحت سے مزید
سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید