• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5.4 بلین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کے تحت 5.4 بلین روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان کسٹمز کے اعلامیے کے مطابق کمپنیوں نے درآمد کردہ ’ایسیٹیٹ ٹو‘ کو ’پولیسٹر اسٹیپل فائبر‘ ظاہر کر کے 5 ارب 40 کروڑ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کرنے کی کوشش کی۔

بعد میں فزیکل ایگزامینیشن اور لیب ٹیسٹ کے ذریعے مس ڈکلیریشن اور ڈیوٹی کے چوری کیے جانے کی تصدیق ہو گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں درآمد کنندگان کمپنیوں کے خلاف سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چوری کی کوشش میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید