• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان کارڈ ہولڈرز کو 31 مار چ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد (طاہر خلیل ) حکومت نے افغان کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی،یکم اپریل سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا، ، جمعہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے اعلامیہ میں واضح کہا گیا کہ افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) ہولڈرز 31مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑ دیں گے،غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) یکم نومبر 2023 سے لاگو کیا جا رہا ہے،حکومت کے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے فیصلے کے تسلسل میں، قومی قیادت نے اب افغان کارڈ ہولڈرز کو بھی وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان کارڈ ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔
اہم خبریں سے مزید