• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں رمضان کے پہلےہفتے چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) ملک میں رمضان کےپہلےہفتے چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں-ایک ہفتے کےدوران چینی کی اوسط قیمت میں چار روپے چھیانوے پیسےفی کلوکامزید اضافہ ہوگیاجس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت ایک سو ستر روپے فی کلو تک پہنچ گئی-وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ۔ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتےکے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 4روپے96پیسےفی کلواضافہ ہواجس کے بعدملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر164روپے64پیسے فی کلوہوگئی جبکہ چینی کی زیادہ سےزیادہ قیمت 170روپے فی کلوتک ہے-
اہم خبریں سے مزید