• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ، جعلی و غیر معیاری دوائوں کی بھی بھر مار

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں جعلی و غیر معیاری ادویات کی بھر مار ہوگئی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول پنجاب نے 46ادویات کے غیر معیاری وجعلی ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر معیاری و جعلی ادویات کی اکثریت بوگس کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں۔ ادھر دوسری طرف ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جعلی و غیر معیاری ادویات کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول پنجاب کی ویب سائیٹ پر وارننگ نوٹس آویزاں کئے گئے ہیں۔ جعلی و غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نےفارما کو ویجلنس آفیسرز کوتربیت دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید