• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد کرانا ہوگا ،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی بڑھتی وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں۔ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد کرانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان کے پہلے جمعۃ المبارک کو ’’یوم دعا‘‘کے موقع پر جامع مسجد اہلبیت واہ کینٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ حسین مقدسی نے باورکرایاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد سے مزید