کوئٹہ (خ ن) مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینہ مجید بلوچ نے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیںایک متحرک اور مضبوط قوم کی تشکیل کے لیے خواتین کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور مساوی مواقع کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے خواتین کو تعلیم، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولت دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرتی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کیے بغیر ترقی کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔