یہ بات ایک حقیقت ہے کہ انسان فطرت کے جتنا زیادہ قریب رہتا ہے، وہ اتنا ہی خوش، توانا اور صحت مند رہتا ہے۔ اگرچہ میڈیکل سائنس میں بے شمار ترقی کی بدولت ایسی چیزیں بھی موجود ہیں، جو انسانی جسم اور حیات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں، تاہم ان کا مقابلہ پھر بھی قدرتی اشیاء سے نہیں کیا جاسکتا۔پھل، سبزیاں، پانی اور دودھ جیسی قدرتی اشیاء کا شمار ان چیزوں میں ہوتا ہے جو انسانی جسم کے ’میٹابولزم‘ کے نظام کو مضبوط بناتی ہیں۔
میٹابولزم کیا ہے؟
’میٹابولزم‘ در اصل اس نظام کو کہا جاتا ہے، جس کے ذریعے کھانے پینے کی چیزیں مادہ حیات میں تبدیل ہوجاتی ہیں، یعنی غذا کے جسم کے جز میں تبدیل ہونے کو ’میٹابولزم‘ کہتے ہیں۔ ہیلتھ جرنل میں شائع مضمون کے مطابق انڈے، گوشت، پانی، دودھ، گندم سے بنی غذائیں، کافی اور گرین ٹی سمیت دیگر چیزیں ’میٹابولزم‘ کے لیے مفید ہوتی ہیں، ان چیزوں سے انسانی جسم مضبوط اور توانا بنتا ہے۔
دودھ جہاں انسانی جسم کو خوبصورت بنانے میں کردار ادا کرتا ہے، وہیں یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
بغیر چربی والا گوشت
گوشت میں آئرن پایا جاتا ہے اور آئرن کی وجہ سے گوشت انسانی جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
پانی
یہ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ پانی کو قدرتی اشیاء میں سب سے نمایاں اہمیت حاصل ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا، پانی انسانی جسم کے نظام کو توانا رکھنے سمیت اس میں کیلوریز اور طاقت کو بڑھاتا ہے۔
کافی/ گرین ٹی
کافی اور گرین ٹی میں پائے جانے والے اجزاء ’میٹابولزم‘ کے نظام کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ہر قسم کی مرچ
یہ ہم جانتے ہیں کہ زیادہ ترلوگ مرچوں کو پیٹ کے لیے خطرناک سمجھتے ہیں، تاہم مرچوں میں وٹامن سی پائی جاتی ہے، جو انسانی صحت کے لیے لازمی ہے۔ لیکن اس کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔
انڈے کی سفیدی
انڈا پروٹین، وٹامن ڈی اور امینو ایسڈ کی وجہ سے میٹابولزم کے لیے انتہائی مفید ہے۔
مسور کی دال
سبزیوں کی طرح دالیں بھی ’میٹابولزم‘ کے لیے بہترین ہوتی ہیں، تاہم مسور کی دال میں آئرن پائی جاتی ہے، اس لیے وہ سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔
میٹابولزم کیسے بہتر بنایا جائے
وزن کم کرنے میں میٹابولزم اہم کرداراداکرتاہے، اسی لیے اگرکسی انسان کامیٹابولزم سست ہو تو وہ ڈائیٹ کے باوجود وزن کم نہیں کرپاتا۔ وزن کم کرنے اورمیٹابولزم کوفاسٹ کرنے کے کچھ طریقے ہیں جنھیں جان کرآپ اپنی مشکل آسان کرسکتے ہیں۔
اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ دن بھرمیں جتنی بھی کیلوریز آپ لیتے ہیں، اس سے زیادہ جلائیں اورتیزی سے وزن گھٹائیں۔ وزن میں کمی کرنے کے لیے کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے۔ ہر انسان کے لیے اس کا طریقہ کارمختلف ہوتاہے۔ یاد رکھیںوزن کم کرنے میں صرف ایک چیز ہے جواہم کرداراداکرتی ہے اوروہ ہے آپ کامیٹابولزم۔
میٹابولزم ایک کیمیائی عمل ہے جس میںخلیات کھانے کوایندھن میں تبدیل کرتے ہیں یعنی یوں کہہ لیں کہ کھانے کوتیزی سے ہضم کرتے ہیں۔ ہارمون جیسے کارٹیسول نائٹروجن فضلہ کوختم کرتے ہیں۔جس طرح ہرعمل کاردعمل ہوتا ہے بالکل اسی طرح اس کیمیائی ردعمل میں بھی توانائی کی ضرورت رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کے جسم سے تیزی سے کیلوریز برن ہوتی رہتی ہیں۔ یعنی اگر آ پ کامیٹابولزم تیز ہوگا تو آپ تیزی سے وزن گھٹاسکتے ہیں۔
کیلوریز جلانے میں کسی بھی انسان کی عمر، جنس اورقد اہمیت رکھتا ہے۔جیسے کہ اگرکوئی شخص لمبا، چوڑا اور وزن میں زیادہ ہوتو اسے زیادہ کیلوریز جلانے کی ضرورت رہتی ہے۔ اسی طرح کوئی جسمانی نقص ہوتو وہ بھی میٹابولزم پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ذیل میں بتائے گئے طریقوں پر عمل پیرا ہوکر میٹابولزم کو تیز کرکے آپ اپنے وزن میں نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔
فعال رہیں
فعال یعنی سرگرم رہنے سے آپ کاجسم گرم رہتا ہے جس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ سرگرم رہنے سے پندرہ سے تیس فیصد تک کیلوریز برن ہوتی ہیں۔
جتناآپ حرکت میں رہیں گے اتنی ہی زیادہ کیلوریز برن ہوں گی۔ اپنے لیے اہداف مقرر کریں روزانہ چہل قدمی کریں یا پھر کوئی ایسی سرگرمی کا انتخاب کریں جس سے آپ متحرک رہ سکیں۔ گھر میں باغبانی یا گھر اور باورچی خانے کے دیگرکاموں میں دلچسپی لیں، اپنی روزانہ کی روٹین میں ایسی سرگرمیاں رکھیں جس سے آپ فعال رہ سکیں۔
پانی کی کمی نہ ہونے دیں
جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہمارے جسم کا اہم عضو ’جگر‘ صحیح طرح سے کام نہیں کرپاتا جس کی وجہ سے میٹابولزم سست ہوجاتاہے۔یہ بات تو اب آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ وزن کم کرنے کے لیے میٹابولزم تیز ہونا ضروری ہے جو پانی کی کمی کے باعث سست ہوجاتا ہے، اسی لیے پانی میٹابولزم کو فاسٹ کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
ڈی ہائیڈریشن کے سبب پٹھوں میں کھنچاؤ اور تھکاوٹ ہوتی ہے۔ اوسطاً روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پینا صحت مند رہنے کے لیے ضروری ہے۔
مصالحہ جات
مصالحوں میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جووزن کوگھٹانے اور میٹابولزم کو بڑھانے کے کام آتے ہیں۔ بے شک تیز مرچ مصالحے صحت کے لیے نقصا ن دہ ہوتے ہیں لیکن مرچ مصالحہ دار کھانا کھانے والوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ چٹ پٹے مصالحے تیز ہونے کے باعث میٹابولزم بھی تیز ہو جاتا ہے۔
مرچ ایک ایسا مرکب ہے جس کے استعمال سے دل کی دھڑکن تیز اوربلڈ پریشر کم ہوجاتا ہے لیکن میٹابولزم تیز ہو جاتاہے۔ اسی لیے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں ہلکا پھلکا اور توازن کے ساتھ مرچ مصالحہ شامل کریں اور میٹابولزم کو تیز کریں۔
وزن اٹھائیں
صرف ایک پاؤنڈ کی ویٹ لفٹنگ سے دن میں چھ کیلوریز برن ہوسکتی ہیں۔فیٹ برننگ کے لیے ضروری ہے کہ ویٹ لفٹنگ کی جائے۔ اس سلسلے میں جم بہترین جگہ ہے، جم کو اپنی روزمرہ روٹین کاحصہ بنائیں۔
باقاعدگی سے جم جانے کے باعث نہ صرف میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ اپنی عمر سے پیچھے جاسکتے ہیں یعنی بڑھاپے کو اپنے آپ سے دور کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنا میٹابولزم تیز کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اگر روز نہیں تو ہفتے میں کم از کم دودفع جم ضرورجائیں۔