• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خطرہ، امریکی شہری پاکستان کے سفر پر نظر ثانی کریں، امریکا

اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکی محکمۂ خارجہ نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث پاکستان کا سفر کرنے کے ارادے پر نظرِ ثانی کریں۔ امریکی مسافر خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابق فاٹا کا سفر کرنے سے گریز کریں کیوں کہ وہاں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ محکمۂ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری انتباہ میں انہیں یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر نہ جائیں کیوں کہ وہاں دہشت گردی کے علاوہ مسلح لڑائی کا امکان بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا، ۔ 7 مارچ کو امریکی محکمہ خارجہ نے جائزے میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو اپنے پاکستان کے سفر پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ ملک میں دہشت گردی اور مسلح تصادم کے امکانات موجود ہیں۔ جائزے میں کہا گیا تھا کہ کچھ علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ دہشت گردی کی وجہ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع (سابقہ فاٹا) کا سفر نہ کریں۔
اہم خبریں سے مزید