مریدکے( ایجنسیاں)وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں چلے گی‘صنعت کی بحالی کیلئے حکومت شرح سودکو 22فیصد سے 12فیصد تک لے کر آئی ، یہ10فیصد تک آسکتی ہے ‘اسی طرح 23مارچ تک بجلی کی قیمتیں مزید کم ہونے جارہی ہیں جس سے صنعت اورمعیشت کی بحالی میں مدد ملے گی‘پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ تھی اور ہے‘حکومت پانچ سال پورا کرے گی‘بانی پی ٹی آئی تخریب کار، ملک دشمن ، بیرونی طاقتوںکاآلہ کارہے اور ایسے عناصر کا ملکی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں ہے‘پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نا ہی سمجھے وہ ایک طرف مولانا کو گالیاں دیتے ہیں اور دوسری طرف ان کی منتیں کرتے ہیں۔اتوارکو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشتگردوں کو چھوڑا آج وہ سزا بھگت رہے ہیں ،حکومت فتنہ الخوارج کو ختم بھی کرے گی سزائیں بھی دے گی ۔ امریکا اپنا چھوڑا اسلحہ افغان حکومت سے خریدے یا ختم کرے ،پاکستان میں اس سے امن بحال ہوگا۔