کو ئٹہ (آئی این پی ) علاقائی نظامت قومی بچت کوئٹہ کی جانب سے جاری ہونیوالے پریس ریلیز کے مطابق40ہزار مالیت کے پریمیئم انعامی بانڈز رجسٹرڈکی 32ویں قرعہ اندازی 10مارچ پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کوئٹہ کی عمارت میں صبح9بجے ہوگی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے کل 664انعامات نکالے جائیں گے جن میں پہلا انعام 8 کروڑ کا ہوگا ،دوسرا انعام تین کروڑ کے تین انعامات اور تیسرا انعام پانچ لاکھ روپے کے660انعامات ہونگے۔ انعامی نمبرز نکالنے کے لئے ادارہ برائے خصوصی بچے کلی شابو روڈ کوئٹہ کے طلبا کو مد عوکیا گیا ہے۔