• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا خطاب دوغلا پن ہے، خود کینالز کی اجازت دی، زین شاہ

کراچی(جنگ نیوز) دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب پر صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کا بیان کھلا دھوکہ، دوغلا پن، ڈرامے بازی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے کیونکہ عملی طور پر آصف زرداری نے صدارتی محل میں خود کینالوں کی اجازت دے کر سندھ کے حصے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی منظوری دے چکے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی اگر واقعی کینالز کیخلاف ہے تو وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے۔ اپنے جاری بیان میں سید زین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری کا یہ بیان سیاسی منافقت کی انتہا ہے، جو عوام کے ساتھ ایک سنگین دھوکہ اور سندھ کے حقوق پر کھلا حملہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید