• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ کمیٹی، پاکستان پینل کوڈ اور فوجداری قوانین ترمیمی بلوں کی منظوری

اسلام آباد(ایوب ناصر) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2024اورفوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی کو وزارت انسداد منشیات ختم کرکے وزارت داخلہ کا ڈویژن بنانے سے سوا 183ملین بچت کی بھی نوید سنائی گئی ، 262 ملین خرچ کم ہو کر صرف پونے 79 ملین رہ گیا ہے ، کمیٹی کااجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت ہوا جس میں سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے علاوہ 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید