• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری میں ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)فروری 2025ء پاکستان کی ترسیلات زر 3.1ارب ڈالر، ماہانہ بنیادوں پر 3.8فیصد اضافہ ریکارڈ، 8ماہ میں32.5 فیصد زیادہ رہی ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فروری 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر رہیں جو جنوری 2025کے 3ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.8فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 8ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24ارب ڈالر رہا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی تافروری کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان نے 24 ارب ڈالر وطن بھیجے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.5 فیصد زائد ہے۔
اہم خبریں سے مزید