• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان چیمبر اور ہدیہ فاؤنڈیشن کے تعاون سے نشتر ہسپتال میں تھیلیسمیا بے قائم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان اور ہدیہ فائونڈیشن کی باہمی کوششوں سے نشتر ہسپتال کے تعاون سے نشتر ایمرجنسی میں امراض خون میں مبتلا مریضوں کے لیے تھیلیسمیا بے قائم وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے افتتاح کیا ۔ اس سلسلہ میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی تیسری منزل پر امراض خون میں مبتلا مریضوں میں منتقلی خون کے لیے تھیلیسمیا بے قائم کر دیا گیا جس کے لیے ایوان تجارت و صنعت ملتان اور تھیلیسمیا فائٹر بچوں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ہدیہ فائونڈیشن کی کوششوں سے نشتر ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے یہ ممکن ہوا تھیلیسیمیا بے کا افتتاح وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی و ہسپتال ڈاکٹر مہنا زخاکوانی نے کیا  افتتاح کے بعد مہمانوں نے ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ہمراہ تھیلیسمیا بے کا معائنہ کیا اور سہولیا ت کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ تھیلیسمیا کے رجسٹرڈ بچوں کو یہاں ہر ممکن سہولیات مہیا ہوں۔
ملتان سے مزید