وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن الرجی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، شہر میں پولن کی مقدار 10 ہزار 494 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، اسلام آبادکے سیکٹر ای ایٹ، جی سکس اور ایف ٹین میں بھی پولن کی مقدار بڑھنے لگی۔
پولن کا پھیلاؤ مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران عروج پر ہونے کا خدشہ ہے، دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں پولن کی زیادہ سے زیادہ مقدار 45 ہزار زرات فی مکعب میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔