اسلام آباد (رانا غلام قادر )چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کیلئے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلا س بدھ کو دوسرے رو زبھی جاری رہا۔سیکر ٹیریٹ گروپ کےگریڈ 20میں ترقی پانے والوں میں عدیل اشرف ‘ شہباز مصطفیٰ ‘ ایم بی سانگی ‘ طاہر قریشی امتیاز یوسف ‘ خلیل احمد‘ محمد مظفر ‘ منور حسین ‘ خضر سلیم اور زاہد مصطفیٰ شامل ہیں ،بورڈ کا اجلاس آج بھی ہوگا اجلاس میں ان لینڈ ریونیو سروس‘ کسٹم سروس ‘ پاکستان آ ڈٹ اینڈ اکا ئو نٹس سروس ‘ اکانومسٹ گروپ اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے اداروں کے افسروں کی ترقی کے کیسز زیر غو آئے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ نے 70سے زائد افسروں کو ترقی دینے کی سفارش کی ، 11 مارچ کو اجلاس کے پہلے روز 100 سے زائد افسران کو ترقی دینے کی سفا رش کی گئی تھی ۔ گزشتہ روز سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ 19کے جن افسروں کو گریڈ بیس ترقی دی گئی ان میں عدیل اشرف ‘ شہباز مصطفیٰ ‘ ایم بی سانگی ‘ طاہر قریشی ‘ امتیاز یوسف ‘ خلیل احمد‘ محمد مظفر ‘ منور حسین ‘ خضر سلیم اور زاہد مصطفیٰ شامل ہیں، بورڈ آج 13 مارچ کو اجلاس کے تیسرے دن مختلف سروسز اور گروس کے مجموعی طور پر 478 افسران کے پینلز میں سے افسران کی ترقیوں کی سفارشات مرتب کرے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے 78 افسران جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 123 افسران کے پینلز پر غور کیا جائے گا، وزارت داخلہ کے تحت ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (گریڈ 21) کے عہدے پر ترقی کیلئے 8 افسران اور ڈائریکٹر (لاء/گریڈ20) کے عہدے پر ترقی کیلئے 3افسران کے پینل کا جائزہ لیا جائے گا، وزارت مواصلات کے پوسٹل گروپ کے گریڈ 20 سے 21میں ترقی کیلئے 11افسران اور گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے 16 افسران کے پینل زیرِ غور آئیں گے۔