• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہائوس اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی، پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے پی پی پی پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات کے موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چوہدری بھی موجود تھیں۔ پی پی پی خیبرپختونخوا کے رابطہ سیکرٹری فرزند علی وزیر نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید