اسلام آباد (اے پی پی)کریڈٹ ریٹنگ کی عالمی ایجنسی موڈیز نے بدھ کو پاکستان کے بینکنگ شعبہ کے پیش منظر کو ’’مستحکم‘‘ سے ’’مثبت‘‘ میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری اور بینکوں کی مالی کارکردگی میں استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، فروری میں مہنگائی کی شرح تقریباً ایک دہائی کی کم ترین سطح 1.5 فیصد تک آ گئی ہے۔
پاکستان اس مالی سال میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی توقع رکھتا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر جون تک 13 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی امید ہے۔