• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے گھر تعینات نائب قاصد کی خودکشی

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کےگھر پر تعینات نائب قاصد حسنین نے نامعلوم وجہ پر سرکاری رائفل سےگولی مار کرخودکشی کرلی۔سحری کے بعدنائب قاصد حسنین نے پولیس اہلکار کی رائفل لیکر نامعلوم وجہ پر خود کوگولی ماری ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سحری کے بعدنائب قاصد حسنین نے گھر پر تعینات پولیس اہلکار کو کہا کہ تم جاؤ اور رائفل مجھے دیدو ،جس کے بعد رائفل لیکر نائب قاصد نے خود کو کمرے میں بند کرکے گولی مارکر اپنی زندگی ختم کرلی۔نائب قاصد حسنین جسٹس جواد حسن کے ساتھ 25 سال سے فرائض سر انجام دے رہا تھا۔ جسٹس جواد حسن واقعہ کا سنتے ہی راولپنڈی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید