اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور زمبابوے پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ نے کام شروع کر دیا، گروپ کا افتتاحی اجلاس بدھ کو ہوا جس کی صدارت پاکستان-زمبابوے دوستی گروپ کے کنوینر ایم این اے میر غلام علی تالپور نے کی۔ سیشن میں وزارت خارجہ اور تجارت کی بریفنگ دی گئی اس کا مقصد دو طرفہ تعاون کو بڑھانے اور زمبابوے اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کرنا تھا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی، صادق علی میمن، سید ابرار علی شاہ، دانیال چوہدری، ڈاکٹر شازیہ، صوبیہ اسلم سومرو، سحر کامران، ذوالفقار علی بہان، سبین غوری، پیر سید فضل اللہ حسین شاہ، سید فضل حسین، سید حسن علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔