بیجنگ (اے ایف پی) بیجنگ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین جمعے کو تہران کے جوہری پروگرام پر سہ فریقی مذاکرات کیلئے روس اور ایران کی میزبانی کرے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تینوں فریق ایرانی جوہری مسئلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اس اجلاس میں چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو، روس کے نائب وزیر خارجہ ریابکوف سرگئی الیکسیوچ اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شریک ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران، جو 2021میں ختم ہوئی،امریکہ اس تاریخی معاہدے سے دستبردار ہو گیا ،جس نے پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندیاں عائد کی تھیں۔