آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اگر تھوک اور خون دونوں آپس میں مل جائیں اور تھوک غالب ہو، اس تھوک اور خون کو اندر نگل لیا، کیا روزہ باقی رہے گا یا نہیں؟
جواب: صورتِ مسئولہ میں اگر تھوک میں خون کی آمیزش ہو اور خون غالب نہ ہو، اور وہ منہ میں آنے کے بعد واپس حلق میں چلا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔ اگر تھوک میں خون کی آمیزش ہو اور خون غالب ہو، اور وہ حلق میں چلاجائے تو اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا۔