کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہنگو سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل فٹبالر محمد ریاض کے دن بدل گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے25 اور وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے دس لاکھ روپے کا چیک دیا، مالی مشکلات کے باعث محمد ریاض جلیبیاں بیچنے پر مجبور تھے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے محمد ریاض کو اسپورٹس بورڈ میں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاض جیسےلوگ ہمارا سرمایہ ہیں ۔ دوسری جانب پی ایف ایف کی جانب سے سابق فٹبالر سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔