• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں پاکستان کسٹمز سروس کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مشکلات کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 17سے 19 کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک نافذ العمل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن نمبر 0540-C-I/2025 جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ اسماء بشیر (پاکستان کسٹمز سروس/BS-19) کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، لاہور سے تبدیل کر کے ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ جناب شاہ فیصل (پاکستان کسٹمز سروس/BS-18) کو ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کوئٹہ سے تبدیل کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (ہیڈ کوارٹر)، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ اقصیٰ عباسی (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، لاہور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ محترمہ فریحہ عباس (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، پشاور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف لاء اینڈ پروسیکیوشن، لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ محترمہ صباء علی (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز، گلگت بلتستان سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ)، کسٹمز ہاؤس، کراچی تعینات کیا گیا ہے۔ حافظ محمد عمر طفیل (پاکستان کسٹمز سروس/BS-17) کو اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، پشاور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ افسران جو اس نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پرفارمنس الاؤنس حاصل کر رہے تھے، وہ اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر بھی یہ الاؤنس حاصل کرتے رہیں گے، سوائے ان افسران کے جو ایف بی آر (ہیڈ کوارٹر)، اسلام آباد میں تعینات کیے گئے ہیں۔ ان تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی چارج ریلنکوئشمنٹ اور اسسمپشن رپورٹ ایف بی آر کو ارسال کریں تاکہ ریکارڈ اور مزید ضروری کارروائی مکمل کی جا سکے۔
اہم خبریں سے مزید