• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم

پشاور(جنگ نیوز)سینئر ایلومنائی اسلامیہ کالج پشاور کے صدر، بابائے اسلامیہ کالج محمد زمان خان نے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی بطور وائس چانسلر تعیناتی کو مثبت اور دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ضیاء الحق اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے اسلامیہ کالج کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کالج کو درپیش مالی، انتظامی اور اراضی سے متعلق مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ضیاء الحق ان چیلنجز کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔سینئر ایلومنائی نے کالج کی بہتری کے لیے وائس چانسلر اور انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کا عزم ظاہر کیا اور سابق طلبہ کو ادارے کی بحالی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی دعوت دی۔
پشاور سے مزید