• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غضنفر حسین نقوی رجسٹرار این ای ڈی، صفی احمد زکائی کنٹرولر امتحانات مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ این ای ڈی کے تحت 212 سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی۔ اس اجلاس میں سید غضنفر حسین نقوی کو رجسٹرار این ای ڈی، صفی احمد زکائی کو کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر مبشر خان کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی، جب کہ کمیونیکشن مینیجر کی حیثیت سے فروا حسن کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سرور امتیاز، ایڈیشنل رجسٹرار لیگل عامر نصیر، ایڈیشنل رجسٹرار تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مخدوم ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز اظہر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حسیب انصاری و دیگر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔ این ای ڈی کے اس 212ویں اجلاس میں مینجمنٹ سائنس پروگرام میں ایم ایس پروگرام کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید