• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتوں نے خواتین کا لحاظ کرنا بھی چھوڑ دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈکیتوں نے خواتین کا لحاظ کرنا بھی چھوڑ دیا،فیڈرل بی ایریا میں سینئر صحافی کے اہل خانہ کو مسلح ملزمان نے رکشے میں یرغمال بناکر طلائی زیوار ت و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔دوران لوٹ مار خواتین کے ہاتھ بھی زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزما ن نے سینئر صحافی کاشف ہاشمی کی دو بھابھیوں اور بہن کو گود میں موجود شیر خوار بچے سمیت رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا ۔ مسلح ملزمان نے رکشے میں موجود خواتین کی گود میں شیر خوار بچے کی کنپٹی پر پستول رکھ دیا اور تینوں خواتین کی کلائیوں اور انگلیوں پر موجود چوڑیاں اور انگوٹھیاں اتروالی۔ لوٹ مار کے دوران خواتین کے ہاتھوں پر زخمی بھی آئے ۔ خواتین واردات کے وقت مارکیٹ سے شاپنگ کرکے گھر جارہی تھیں کہ ملزمان نے انھیں لوٹ مار کا نشانہ بنایا ۔
ملک بھر سے سے مزید