• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے دہشتگردی کو ہر صورت ختم کرنا ہے‘ طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ سیکورٹی فورسز کو جو بھی بجٹ دستیاب ہوگاوفاق ادا کرے گا‘پاکستان کے ہر کونے سے دہشت گردی کو ہر صورت ختم کرنا ہے‘وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ اس واقعہ پر اے پی سے بلائی جائے گی‘ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘دہشت گردوں کے ہینڈلرزبیرون ملک ہیں اور فنڈنگ بھی وہاں سے ہوتی ہے‘یہ تمام سرگرمیاں پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کے لئے کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیونیوزکے پروگرام ’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاداقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طلال چوہدری کا کہناتھاکہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔شکایات ہوں تو سنی جاسکتی ہیں۔لاپتہ افراد کے معاملے کو بڑھاچڑھاکر پیش کیا جاتا ہے‘اس وقت دو ہزار کے قریب قریب لاپتہ افراد ہیں‘ان واقعات کی وجہ لاپتہ افرادنہیں ‘صرف بہانے بنانے کیلئے مسنگ پرسن کا نام استعمال کیا جاتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید