• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب نے اردو نیورسٹی کو ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا کرنے کی سخت ہدایت کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی محتسب نے 11مارچ،2025 کے جاری کردہ نوٹس میں اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنے حتمی نوٹس میں سخت ہدایت کی ہے کہ اساتذہ اور عمال کی پینشن اور واجبات کی ادائیگی کے لئےاس کے جاری کردہ 2 اکتوبر،2024 کے فیصلے پرہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے دو اساتذہ ڈاکٹر اوج کمال اور پروفیسر مسعود احمد کی عرضداشت پر وفاقی محتسب نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ 2017 کے بعد سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ اور عمال کے واجبات کی ادائیگی کے لیے اپنے سرمایہ کاری کی رقم کو اوپن کرکے ادائیگی کو ممکن بنائے۔وفاقی محتسب کے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ محتسب کے سیکریٹریٹ سے بار بار نوٹس جاری ہونے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ وفاقی محتسب کے فیصلے کی تعمیل نہیں کررہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید