• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیوں کی آمد، ایئر لائنز کے طیاروں سے لائف جیکٹس چوری کرنے کے واقعات میں اضافہ

کراچی (اسد ابن حسن) خلیجی ممالک سے پنجاب آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور خاص طور پر مقامی ایر لائنز کی طیاروں سے لائیف جیکٹس چرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ مذکورہ وجہ سے طیاروں کی اگلی منزل کی طرف روانگی میں بھی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گرمیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی کچھ بین الاقوامی پروازیں جو خلیجی ممالک سے لاہور، سیالکوٹ یا اسلام آباد لینڈ کرتی ہیں تو اکثر ان میں مسافروں کی سیٹ کے نیچے رکھی گئی دو تین لائیف جیکٹس مسافر اپنے ساتھ لے گئے ہوتے ہیں۔ اس لائیف جیکٹ چوری کے واقعات مقامی ایر لائنز کے طیاروں میں زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ویسے تو طیارے کے ہولڈ بیگچ میں چار پانچ اضافی لائف جیکٹس موجود ہوتی ہیں اور ان کو چوری شدہ سیٹوں کے نیچے پھر رکھ دیا جاتا ہے مگر اگر یہ تعداد زیادہ ہو تو ان کو ایر لائن کے دفتر سے منگوانا پڑتا ہے کیونکہ اگلی پرواز کی اجازت اس وقت تک نہیں ملتی جب تک تمام سیٹوں کے نیچے لائف جیکٹس موجود نہ ہوں یہ ایاٹا کا قانون ہے۔ گرمیوں میں لاہور اور سیالکوٹ کی نہروں پر یہ نظارے اکثر دیکھنے کو ملتا ہیں کہ نہانے والے جہاز کی لائیف جیکٹس پہن کر نہا رہے ہوتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید