• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کو جعلی قرار دینے والی اپوزیشن تنخواہیں اور مراعات وصول کرتی ہے

اسلام آباد( طاہر خلیل )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو عوامی مسائل اور پارلیمانی بزنس سے کوئی دلچسپی نہیں وہ چند منت ایوان میں آئےاحتجاج کر کے پر چلے جاتے ہیں ، اپوزیشن جس پارلیمنٹ کو جعلی اور غیر قانونی قرار دیتی ہے اسی سے تنخواہیں اور مراعات لے رہی ہے ، سارا ریکارڈ عوام کے سامنے لائیں گے وہ میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ،سپیکر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مغلیہ گارڈن میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ، ایاز صادق نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ناگزیر ہیں موسمیاتی تبدیلی اسوقت دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت اور عوام کو مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی، سپیکرنے وزیراعظم کے وژن کے مطابق اسلام آباد میں 10لاکھ درخت لگانے کے وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کے ہدف کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ بھی شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کریگی۔

ملک بھر سے سے مزید