• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعہ کو بھی سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر نمازیوں کو موٹر سائیکل اور کاریں کھڑی کرنے سے منع کر دیا گیا اور پارکنگ مساجد سے دور خالی جگہوں پر منتقل کر دی گئی۔ اس ضمن میں جڑواں شہروں کے پولیس اہلکار افغان مہاجرین کے علاقوں پر خصوصی توجہ دیتے پائے گئے۔ ریڈ زون میں غیر متعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا اور متعلقہ گاڑیوں کو بھی دستاویزات دیکھنے کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ اس ضمن میں جب دونوں شہروں کی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جڑواں شہر میں کوئی تھریٹ نہیں، ملک کی موجودہ صورتحال اور رمضان المبارک کے تناظر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید