• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزہ پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر آف لوڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزہ پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔آف لوڈ کئے گئے مسافروں میں دو کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔گرفتار مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزہ پر میانمار جانے کی کوشش کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ اس کا پاسپورٹ بھی ٹمپرڈ پایا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید