• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری جہاز کے کیپٹن کو بلیک میل کرکے وصول 14400 امریکی ڈالر کی رقم شپنگ کمپنی کے ڈائریکٹر سے برآمد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے تفتیشی افسر انسپیکٹر شاہد حسین نے ایف آئی اے کرپشن کیس میں غیرملکی بحری جہاز کے کیپٹن کو بلیک میل کرکے لئے گئے 14400 امریکی ڈالر ڈبلیو ایم اے شپ کیئر کمپنی کے ڈائریکٹر الطاف عوان سے برآمد کرلئے۔ ڈائریکٹر کا بھائی ندیم اعوان، ایف آئی اے کا اے ایس ائی عطاءاللہ میمن، ہیڈ کانسٹیبل زوہیب میمن اس سلسلے میں پہلے سے گرفتار ہیں۔ بحری جہازوں کے عملے سے رشوت ستانی کا مقدمہ نمبر 1/25 اے سی سی میں 7 جنوری سے درج ہے۔ جس کے تحت شپنگ کمپنی پر جعلسازی کا الزام ہے۔ کمپنی کے مالک کیپٹن مشتاق کو بھی اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا جا چکا ہے اور کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کیلئے کسٹمز حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر شاہد حسین کے مطابق ایف آئی اے ملازمان عطاءاللہ میمن، زوہیب میمن وغیرہ بحری جہازوں کے عملے کو بلیک میل کرکے مبینہ طور پر بھاری رقوم بٹورنے میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں جہاز کی روانگی گی کے وقت کیپٹن کو بلیک میل کرکے 14400ڈالر بھی وصول کرلئے۔

ملک بھر سے سے مزید