• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، گارڈز کا ہجوم میں شہری پر تشدد، فائرنگ، سکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں لاہور، گارڈز کا ہجوم میں شہری پر تشدد، فائرنگ ، سکیورٹی کمپنی کے دفاتر سیل ،پولیس کے مطابق ڈالہ سکواڈ میں لیگی ایم پی اے ایمانوئل اطہر کے غیر ملکی مہمان تھے، عمران نے بار بار گاڑی ساتھ لگائی ،، متاثرہ عمران کے مطابق 2 ڈالوں میں 20مسلح گارڈز تھے ،ایک بھاگ گیا، دہشتگردی دفعات کے بغیر مقدمہ درج ،بیجنگ انڈرپاس میں ڈالا سوار سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری عمران کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے بغیر درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں اقدام قتل ، تشدد اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،سکیورٹی کمپنی کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،متاثرہ شہری محمد عمران کے ویڈیو بیان کے مطابق ملزمان نے 2 فائر کیے ، پانچ افراد ایک ڈالے اور دوسرے ڈالے میں بھی دس سےپندرہ افراد تھے۔
اہم خبریں سے مزید