برطانوی محمکۂ موسمیات نے رواں ماہ شدید برف باری کی پیش گوئی کر دی۔
متعلقہ محکمہ جات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 2 انچ فی گھنٹہ کے حساب سے برف باری ہو سکتی ہے، جس سے ناصرف سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہو گا بلکہ لوگوں کو سفری مشکلات بھی پیش آئیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام پر شدید برف باری کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے، جس سے درجۂ حرارت میں بہتری کی توقع ہے۔
ان محکموں کا کہنا ہے کہ 26 مارچ سے شمالی آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے مغربی حصوں میں برف باری کی توقع ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔
برطانوی محمکۂ موسمیات کے مطابق شدید برف باری اور بارشوں کے پیشِ نظر آرکٹک طوفان کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔