انگلینڈ میں یونیورسٹی سے کے فارغ التحصیل کی تعلیمی استعداد سے متعلق سالانہ تعلیمی رپورٹ میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔
برطانیہ میں ہونے والے ایک مطالعاتی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد کی خواندگی کی سطح صرف فن لینڈ میں اسکول چھوڑنے والوں کے برابر ہے۔
آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (او ای سی ڈی) کی تازہ ترین سالانہ تعلیمی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہاں کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں پڑھنے کی اوسط مہارت تقریباً وہی تھی، جو فن لینڈ کے اُن لوگوں کی تھی، جنہوں نے صرف اسکول کی سطح کی تعلیم حاصل کی تھی۔
حالیہ موازنہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ انگریزی تعلیم کا نظام بیرون ملک بہت سے لوگوں کے ذریعہ کس طرح کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
مطالعاتی سروے کے دوران 24 ممالک کے ہزاروں طالب علموں کے پڑھنے کے فہم و فراست اسکور کا بغور جائزہ لیا گیا۔
انگلینڈ میں یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افراد کا اوسط اسکور 291 ریکارڈ کیا گیا جو کہ صرف ثانوی اسکول کی تعلیم حاصل کرنے والے فنز کے 288 اسکور سے تھوڑا زیادہ تھا۔