فرانس کے درالحکومت پیرس میں 11 سے 14ستمبر تک فرانس سمیت دنیا بھر کے کھانوں کا میلہ لگے گا۔
اس حوالے سے پاکستان کے علاقائی اور ثقافتی تنوع سے ماخوذ پاکستانی کھانوں کا مزہ چکھنے کے لیے شرکاء انٹرنیشنل ولیج آف گیسٹرونومی میں پاکستان پویلین کا دورہ کریں۔
ایمبیسی آف پاکستان پیرس کے زیر اہتمام پویلین پورے تہوار میں لذیذ اور میٹھے پکوان پیش کرتا ہے۔ جس میں چکن بریانی، چنا چاٹ، مٹن سیکھ کباب، ویجیٹیبل سموسے، گلاب جامن اور جلیبی کے ساتھ ساتھ مشہور مشروب وغیرہ شامل ہوں گے۔